زیر نظر مختصر سے رسالہ میں مولف نے سنت کی اہمیت؛ اس کے اسرار و مقاصد؛ اور بدعت کے مفاسد و مضرتوں پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بدعت سے اس شدو مد سے اپنی امت کو کیوں ورکا؛ اس کی مذمت و تردید کیوں فرماءی؟ نیز مولف نے اس بات کو بھی روشن کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے ناءبین برحق؛ علماءے ربانی؛ مصلحین و مجددین امت نے اپنے اپنے زمانہ میں اس کے خلاف کیوں علم جہاد بلند کیا اور بہت سے وقتی؛ سیاسی؛ اجتماعی اور بعض اوقات دعوتی و تبلیغی مصالح کے باوجود لمحہ بھر بھی بدعات کے روادار نہیں ہوءے۔دعا ہے کہ اس کو مسلمان بھاءیوں اور مختلف طبقوں کے لءے چشم کشا اور بصیرت افروز اور مفید و نافع بناءے۔آمین
No comments:
Post a Comment