رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوءی کے مطابق آخر زمانہ میں فتنوں کی کثرت ہونے والی تھی وہ ہوءی اور ہوتی چلی گءی۔ لیکن جیسے فتنوں کا زمانہ مشکلات کا خارزار ہے ویسے ہی اس زمانہ میں صحیح طریق سنت پر قاءم رہنے اور دوسروں کو قاءم رکھنے کے خصاءل بھی بے حد و بے قیاس ہیں۔ حدیث میں ہے ” فتنہ کے زمانہ میں عبادت کرنا ایسا ہے جیسے کوءی ہجرت کر کے میرے پاس آجاءے”۔ چنانچہ ہر زمانہ ہر دور کے علماء نے اپنے اپنے زمانہ میں فتنوں کے طوفان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے صحیح طریقہ کو روشن کیا اور بدعات و محدثات کی تلبیس کو دور کیا۔ یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔دعا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالی ہدایت ونجات کا ذریعہ بناءے۔ آمین
No comments:
Post a Comment