Ahl-e-Sunnat wal Jama’at (اہل سنت والجماعت)
Download:
مسلمانوں میں ہر دور میں سینکڑوں فرقے پیدا ہوءے؛ لیکن وہ نقش بر آب تھے؛ ابھرے اور مٹ گءے لیکن جو فرقہ عموم اور کثرت کے ساتھ ابقی ہے اور آج مسلمان آبادی کا کثیر حصہ بن کر اکناف عالم میں پھیلا ہوا ہے۔ وہ فرقہ اہل سنت والجماعت ہے۔ عام طور سے اہل سنت کے معنی ہندوستان میں یہ سمجھے جاتے ہیں کہ جو شیعہ نہ ہو لیکن یہ اس کا اثباتی پہلو نہیں ہے ؛ یہ تومنفی پہلو ہےضرورت اس بات کی تھی کہ اس کی حقیقت کو پوری طرح سے بیان کیا جاءے۔ اسی ضرورت کے تحت زیر نظر رسالہ میں مولف نے اہل سنت والجماعت کی لغوی و معنوی تشریح؛ اسکا تاریخی تعین ؛ مذہب کے اصول اولین کی تحقیق اور معقول و منقول کی اصول تطبیق پر توضیح کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اسے ہدایت کا ذریعہ بناءے اور مولف کیلیے آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بناءے۔آمین
No comments:
Post a Comment