مراد نبوت خلیفہ الرسول امیر المومنین عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالی عنہ کی ذات والا صفات میں حق جل مجدہ نے بے حدوشمار فضاءل و کمالات ودیعت فرماءے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیض؛ صحبت اور نگاہ کیمیا اثر نے آپ کو جن گوناگوں خوبیوں؛ متنوع کمالات اور امتیازی خصوصیات سے نوازا ان میں سے ایک امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ قرآن پاک کی متعدد آیات اور احکام خداوندی آپکی خواہش اور راءے کی موافقت اور تاءید میں نازل ہوءے۔مولف کتاب نے موافقات عمر کی ان آیات کو یکجا کر دیا ہے اور معروف تفسیروں کے حوالہ سے ان کی مناسب تشریح بھی کردی ہے اس طرح سے علم کے یہ گراں بہا موتی ایک لڑی میں پرودیے گءے ہیں۔اللہ پاک اسے قبول فرماءے۔آمین
No comments:
Post a Comment