اس کتا کے مطالعہ سے بخوبی ظاہر ہوگا کہ قرآن حکیم ہر دور کیلیے ایک ابدی و سرمدی پیغام ہے جس میں اہل اسلام کو نہ صرف ہر دور کے تقاضوں کے مطابق حیرت انگیز ہدایت و رہنماءی ملتی ہے بلکہ وہ ہر دور کی گمراہیوں اور فتنوں کو بھی اپنی ابدی آیات کے ذریعہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ اہل اسلام ان فتنوں سے بخوبی آگاہ ہو کر ان سے بچیں اور طاغوتی قوتوں اور ان کے پروپیگنڈوں سے متاثر ہوءے بغیر اللہ سبحانہ وتعالی کی کتاب کو مضبوطی سے پکڑے رہیں اور خداءی ہدایات پر عمل کر کے دونوں جہانوں میں کامیاب اور سرخرو ہوں۔ یہ کتاب بنیادی طور پر تین مقالات کا مجموعہ ہے جسمیں پہلے مقالہ کی بنیاد قرآنی آیات کی پیشینگوءیاں ہیں؛ دوسرا مقالہ اس حقیقت کی غمازی کرتا ہے کہ بگڑے ہوءے معاشرے کی اصلاح صرف اسلام کے ابدی پیغام کو اپنانے سے ممکن ہے۔ نیز تیسرے مقالے کا موضوع اشتراکیت یا کمیونزم ہے جس میں کمیونزم کی حقیقت و ماہیت اور اس کے بھیانک و مکروہ چہرہ کی نقاب کشاءی کی گءی ہے۔
No comments:
Post a Comment