Friday, August 31, 2012

Sharai Parda (شرعی پردہ)

Prd_Tyb 

پردہ اپنی مقررہ حدود کے ساتھ ایک شرعی حکم اور دینی ہدایت ہے جس کی بنیادیں کتاب و سنت ان کی فقہی تشریحات اور تعامل سلف میں قاءم ہیں اور وہ ان ہی بنیادو ں پر ہر دور میں بلا انقطاع امت مرحومہ کا معمول رہتا آرہا ہے۔ وہ کوءی فرضی یا اختراعی چیز نہیںجسے کسی فرد یا سوساءٹی نے ہنگامی مصالح کے تحت تجیز کر لیا ہو اور اس کے رواج پذیر ہوجانے سے مسلمانوں کے ماحول میں خواہ مخواہ شرعی حیثیت دیدی گءی ہو۔مگر ایک عرصہ سے یہ شرعی حکم افراط و تفریط کا شکار ہو گیا ہے جس سے عوام میں اسکی شرعی حیثیت اور بنیادی حقیقت مشتبہ ہو گءی ہے اور وہ مختلف شکوک و شبہات اور سوالات کی آماجگاہ بن کر رہ گیا ہے۔ زیر نظر رسالہ میں مولف نے اسلام کے نظام عفت و عصمت کا حسین مرقع پردہ کی ضرورت و اہمیت کا قرآن و حدیث سے ثبوت اور پردہ پر کیے جانیوالے اشکالات کا بہترین حل پیش کیا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس رسالہ کو مولف کے لیے توشہ آخرت اور عوام الناس کیلیے ذریعہ ہدایت بناءے ۔آمین

No comments:

Post a Comment