بعض لوگ رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں ایک نماز یا پانچ نمازیں اس نیت سے پڑھتے ہیں کہ اس سے تمام فوت شدہ نمازوں کی قضاء ہو جاتی ہے اور اس کو قضاء عمری کہتے ہیں۔ اسی طرح بعض لوگ جمعہ الوداع کے دن الوداع الوداع اے رمضان الوداع جیسے کلمات کہتے ہیں ۔ اس رسالہ میں ثابت کیا گیا ہے کہ قضاء عمری کا یہ طریق بدعت اور ان جیسے کلمات کا شریعت سے کوءی ثبوت نہیں ہے۔ نیز اس رسالہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طبقہ کے فقہاء اور کن کتابوں سے فتوی دینا جاءز اور کن سے فتوی دینا ناجاءز ہے؛ اور موضوع احادیث کی بعض علامات بتاءی گءی ہیں۔ اور غیر مفتی بہ قول سے گریز اور سنت پر عمل کرنے کی تلقین کی گءی ہے۔
No comments:
Post a Comment