File Size / Format: 25.21 MB / PDF
File Size / Format: 68.09 MB / pdf

File Size / Format: 11.04 MB / pdf
Download: 
File Size / Format: 84.72 MB / pdf
دین کی حفاظت اللہ رب العزت نے کرنے کا وعدہ فرمایا ہے اور اس کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے علماء کو چنا ہے.
اور اللہ جزائے خیر دے علماء کو جنہوں نے ہرمیدان میں جہاں جہاں سے دین کے خلاف جان موجھ کر یا ناسمجھی میں سازشیں کی گئی ہیں انکامقابلہ کیا۔
اسی نسبت سے ایک اہم کتاب آپ کی خدمت میں ہم پیش کر رہے ہیں جو مسئلہ علم غیب پر حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر حمہ اللہ نے لکھی تھی۔
پڑھنے والے حضرات کو اتنی درخواست ہے کہ خواہ آپ اس بات کو سمجھتے ہوں یا نہ ہوں لیکن یہ ضرور غورطلب بات ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ علماء دینی مسائل ،عقائد وغیرہ پر جب اپنا موقف قرآن سنت سے ثابت کرتے ہیں تو انکا معیار کیا ہوتا ہے؟ وہ کس آیت،حدیث،صحابی،،اسلاف،اولیاءاللہ کی تحریر قول وغیرہ کو کس ترتیب سے جمع کرتے ہیں۔
اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ پڑھنے والے کو یہ نقطہ ضرور سمجھ آجائیگا کہ تحقیق کا انداز کیا ہونا چاہئے یا یوں کہیں کہ شریعت میں کسی بھی مسئلہ پر تحقیق کیسے مطلوب ہے۔
اللہ رب العزت ہم سب کے لئیے اس کتاب کو نافع بنادے آمین۔
قدم بہ قدم پڑھتے جائیں اور حج کرتے جائیں
جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ قربانی قریب ہے اور اسلام کی دوسری عید جو کہ حج کے بعد منائی جاتی ہے اسکا ایک اہم حصہ قربانی بھی ہے اور کیونکہ قربانی سال میں ایک مرتبہ آتی ہے جس کی وجہ سے ہم مسائل یاد نہیں رکھ پاتے۔ اسی مناسبت سے یہ کتاب آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے تاکہ بنیادی ضروری باتیں آپ پڑھ لیں تاکہ قربانی کی عبادت صحیح طریقہ سے ادا ہوسکے۔ اپنی رائے سے ہمیں ضرور مطلع فرمائیں۔
یک انتہائی مفید اور عوام کے لئے سہل کتاب جس سے آپ ذہن میں پیدا ہونے والے قربانی سے متعلق تمام سوالات کا جوابات چند لمحوں میں حاصل کرسکتے ہیں۔
مثلا: جانور کی عمر کیا ہونی چاہئے تو فہرست میں جاکر لفظ ع کے تحت (جانور کی عمر)آپ کو یہ مسئلہ مل جائیگا یعنی حروف تھجی کے اعتبار سے اس کتاب میں مسائل جمع کئے گئے ہیں۔
اللہ جزائے خیر دے ہمارے علماء کو جو صبح وشام ہم عوام کے لئے دین کو آسان سے آسان تر کرکے پہنچا رہے ہیں۔اس کتاب کے مصنف حضرت مفتی انعام الحق صاحب ہیں جو جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن (جمشید روڈ گرومندر) میں دار الافتاء میں گزشتہ 20 سال سے بحیثیت مفتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

الحمد للہ آج ہم آپ تک ایک انتھائی مفید کتاب پہنچانے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
اس کتاب میں تمام اسلامی مہینوں کے فضائل و مسائل و احکامات جمع کیئے گئے ہیں اور ساتھ عبادات یا بدعات کی طرف بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ فلاں مہینہ میں جو مروجہ طریقہ ہے آیا وہ اللہ کا حکم ہے یا محض ہم نے خود ہی خرافات بنا لئے ہیں اور اگر وہ عمل غیر شرعی ہے تو کب سے شروع ہوا اسکا پس منظر کیا ہے۔
ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ ہر اسلامی مہینہ میں اسلام کی تاریخ کی روشنی میں کیا کیا واقعات پیش آئے جیسے کسی کا انتقال ہوا،کسی کی پیدائش ہوئی،کوئی علاقہ فتح ہوا،،کوئی سورت نازل ہوئی۔
اللہ رب العزت ہماری اس کوشش کو دین دنیا کے لئے مفید بنادے آمین۔

اسلام میں عیدیں صرف دو ہیں ۱۔عید الفطر ۲۔عید الاضحیٰ اور عیدیں اسلامی مہینوں کے حساب سے ہیں اور اسلامی مہینے چاند کے حساب سے ہیں لھذا خاص کر عید الفطر میں مسلمانوں میں عجیب بے چینی اور اختلاف کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔کچھ حضرات کی رائے یہ ہوتی ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کی جائے اور کچھ کا دعویٰ یہ ہوتا ہے کہ صوبہ سرحد میں دیکھے گئے چاند سے کراچی میں عید نہیں منائی جا سکتی وغیرہ۔ اسی اختلاف کو دیکھتے ہوئے ہم نے آپ کے لیئے حضرت مونا مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کی کتاب (رؤیت ہلال ) پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے تاکہ عام عوام اس مسئلہ کو سمجھ سکے کہ اسلام میں کیا اصول بتائے گئے ہیں جنہیں سامنے رکھ کر ہم عید منائیں یا چاند دیکھیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Download:

Download:

Download:

Download:

Download:

Download:

Download:

Download:

Download:

Download:

Download:

Download:

Download:

Download:

Download:
